سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کی جماعت کے وزراءاپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کی جماعت کے وزراءاپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

  

روم(اے پی پی) اطالوی پی ڈی ایل پارٹی کے وزراءمستعفی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز روم میں کابینہ کے ارکان کے درمیان بجٹ خسارے کو یورپی یونین کے طے شدہ حدود میں رکھنے کےلئے اقدامات پر اتفاق نہ ہو سکا جس کے باعث سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کی جماعت پی ڈی ایل کے وزراءنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ وزراءکے استعفوں کے بعد وزیراعظم اینر یکولیٹا کی حکومت کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہیں پارلیمانی اکثریت کے حصول کےلئے مذاکرات شروع کرنا ہوںگے تاکہ نئے انتخابات سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایل اور اینر یکولیٹا کے درمیان برلسکونی کی پارلیمانی رکنیت منسوخ کرنے کے اقدامات کی وجہ سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -