اٹلی ، مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ،حکومت ٹوٹنے کا خدشہ

اٹلی ، مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ،حکومت ٹوٹنے کا خدشہ

  

روم(آئی این پی) اٹلی میں مالیاتی بحران کے بعد سیاسی صورتحال میں ہلچل کاآغازہوگیا ،حکومت کو بجٹ مالیاتی خسارے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکامی کا سامنا،حکومت ٹوٹنے کا خدشہ پیداہوگیا۔ ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث سیاسی حلقوں میں بھی شدید ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم اینریکو لیتا کی اتحادی جماعتوں کے بجٹ مطالبات میں رضا مندی ظاہر کرنے میں ناکامی اختلاف کا باعث بنیں۔

 جبکہ سابق وزیر اعظم بارلسکونی کی ٹیکس بدعنوانی کیس میں مداخلت بھی وزیراعظم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔اینریکولیتا کو حکومت بچانے کے لیے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔اٹلی یوروزون میں تیسری بڑی معشیت ہے تاہم دوسال سے معاشی بحران کا شکار ہے جس کے باعث نوجوانوں میں بیروزگاری کا تناسب چالیس فیصد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -