پنجاب حکومت ہر بچے کو تعلیمی حق دینے کی کوشش کر رہی ہے، مشہود احمد خاں

پنجاب حکومت ہر بچے کو تعلیمی حق دینے کی کوشش کر رہی ہے، مشہود احمد خاں

  

                                        لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت ہر بچے کو اسکا تعلیمی حق مہیا کرنے کے لئے بھر پور محنت کر رہی ہے جس میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅ نڈیشن کے تحت چلنے والے پاٹنر سکولوں کا اہم کردار ہے۔ای وی ایس پاٹنرز اور پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن میں مفاہمتی مذاکرات آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو ہونگے جسمیں نجی سکولوں میں بہترین تعلیمی نتائج سمیت ایجوکیشن فاﺅ نڈیشن کے پارٹنرز سکولوں سے قابل ستایش معاونت کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مہشود احمد خان کی الحمراہ ہال میں منعقد کی گئی تقریب میں پارٹنر سکولوں کو یقین دہانی۔لاہور سمیت صوبہ بھر سے آئے ای وی ایس پارٹنرز سکولوں کے پرنسلز اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں ایجوکیشن ووچر سکیم کے تحت چلنے والے پارٹنر سکولوں کا اپنا کردار ہے۔

تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا فرض اور اولین حق ہے جبکہ حکومت پنجاب شرع خواندگی میں بہتری لانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے اس لئے تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے اداروں کے جائز مطالبات کو پورا کرنا پنجاب حکومت اپنا فرض مانتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح وی آئی پی کلچر کو ختم کر کے تعلیم کو عام کرنا ہے جس کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع رحمن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف کوآرڈینٹر وسیم قادر بھی موجود تھے۔پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد الیاس ولی نے وزیر تعلیم کی طرف سے کی جانے والی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -