پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائدین کی سانحہ قصہ خوانی بازار پشاور کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائدین کی سانحہ قصہ خوانی بازار پشاور کی مذمت

  

                                        لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری لاہور کے صدر عبدالعلیم خان جنرل سےکرٹری پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد، جنرل سےکرٹری لاہور مےاں افتخار ، عندلیب عباس، فرخ جاوید مون، جمشید اقبال چیمہ نے پشاور مےں قصہ خوانی بازار کے قرےب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ مےں مذمت اور قےمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا خیبر پختونخواہ کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے واقعات نے عوام کو سخت پریشان کر دیا ہے خیبر پختوانخواہ کی عوام کی اس مشکل گھڑی مےں پوری قوم ان کے ساتھ ہیں تحریک انصاف شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان مےں امن قائم نہےں ہونے دے رہی اس لئے وہ دہشت گردی کی کارروائیاں کر کے بے گناہ افراد کی جانیں لے رہے ہیں بڑھتے رہے دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے تمام جمہوری قوتیں امن کے قےام کےلئے اکٹھے ہو جائیں وفاقی حکومت اے پی سی کے فےصلوں پر فوری عمل کرے خیبر پختونخواہ کی عوام کی قربانیاںضرور رنگ لائے گی رہنماﺅں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالی شہید ہونے والے افراد کو جنل الفردوس مےں اعلیٰ کو جنت الفردوس مےں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور زخمی افراد کی جلد صحت ےاب کرے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بلوچستان مےں دوبارہ زلزلے سے ہونے والے قےمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور رہنماﺅں نے کہا وفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت مل کر تمام وسائل بروئے کار لا کر زلزلہ متاثرین کی مدد کریں انتظامیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں تاکہ وہ اپنی مشکلات سے نکل سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -