پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عبدالمقیت

پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ...

  

                                    لاہور ( خبرنگار ) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یو نیورسٹی عبدالمقیت نے پنجاب حکومت کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں میں غیر قانونی مقیم افراد اور دہشت گردوں ے خلاف کاروائی کرنے کے حکم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلز اور ڈیپارٹمنٹس کے داخلی اور خارجی راستوں پر CCTVکیمرے لگانے کی ہدایت خوش آئیند ہے۔ جمعیت کا عرصہِ دراز سے CCTVکیمرے لگانے کا مطالبہ رہا ہے اس مطالبے کی شنوائی پر ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مطالبے کو مانتے ہوئے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں CCTVکیمرے لگانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم اور غیر طلبہ عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے تاکہ جامعات حقیقی معنوں میں امن و سکون کا گہوارا بنیں۔

 ناظمِ جامعہ پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ سے مزید مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر مثبت اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -