پاکستان سے لوٹی گئی رقوم امریکہ سے واپس نہیں لائی جاسکیں گی،امین خالد

پاکستان سے لوٹی گئی رقوم امریکہ سے واپس نہیں لائی جاسکیں گی،امین خالد

  

                                لاہور(پ ر ) چیرمین پاکستان گلوبل فورم امین خالد نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں ایسے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جس کے بعد ا±ن لوگوں کے لیے جنہوں نے ملکی دولت سے اربوں روپ لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں جمع کروائے ہوئے ہیں انہیں یہ موقع نہیں ملے گا کہ وہ بیرون ملک سے دولت واپس لا سکیں۔ امریکہ اور یورپی حکومتیں ان اثاثوں اور بینک بیلنسوں پر زبردستی قبضہ کر لینگے جو پاکستان کی اشرافیہ ، بیوروکریسی اور سیاستدانوں نے مختلف ادوار میں پاکستان سے لوٹ کر بیرون ملک جمع کروائے۔ اس لیے ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ جس قدر جلد ہو سکے اس رقم کو پاکستان واپس لے ا?ئیں تاکہ کہ کم از کم پاکستان کی معیشت کو نہ صرف سہارا مل سکے بلکہ یہ دوسرے ملکوں کو بھی قرضہ دینے کے قابل ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -