شاداب ویلفیئر سوسائٹی کاہنہ نو کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب زدگان کےلئے امدادی سامان روانہ

شاداب ویلفیئر سوسائٹی کاہنہ نو کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب زدگان کےلئے ...

  

                                لاہور(پ ر) شاداب ویلفیئر سوسائٹی کاہنہ نو ضلع لاہور کے زیر اہتام سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک گاڑی روانہ کی گئی جس میں کھانے پینے کی اشیاءگرم کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان وافر مقدار میں موجود تھا۔ اس موقع پر کرسچئن برادری کے پیشوارفاقت ایم ایس نے حاضرین میں شفائیہ دعابھی فرمائی۔ تقریب میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے نیشنل بنک کی گرجا چوک کینٹ ڈیفنس برانچ لاہور کے اکاﺅنٹ نمبر 17889-4 میں اپنی اپنی طرف سے استطاعت کے مطابق رقم جمع کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -