پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اکتوبر ...

  

                لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور(پی جی ایم آئی) کی انتظامیہ نے میڈیکل کے مخلتف شعبوں میں شپیشلائزیشن کیلئے میرٹ پر پورا اترنے والے امید واروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے یہ فہرست پی جی ایم آئی میں انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ اس انٹری ٹیسٹ میں فاموں کے اجراءسے لے کر انٹر ویو تک ہر مرحلے میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کی سختی سے پابندی کی گئی تاکہ اہل اور قابل امیدواروں کو ان کا حل مل سکے۔ پرفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن برائے 2013-14میں داخلے کیلئے کامیاب قرار پانے والے ڈاکٹرز اپنے اپنے شعبوں میں تعلیم ریسرچ پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ طب کے میدان میں بھرپور خدمات سرانجا م دے سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -