شالامار نرسنگ کالج میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

شالامار نرسنگ کالج میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

  

                                    لاہور(جنرل رپورٹر) شالا مار نرسنگ کالج میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ”پننگ اینڈ کینڈل لائٹنگ“ کی تقریب ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو سروس سیلز کارپوریشن چودھری شاہد حسین مہمان خصوصی تھے تقریب میں مسز نگہت درانی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر طلبہ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا حلف لیا مقررین نے نرسنگ کے شعبہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے روشنی ڈالی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شالا مار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد پرنسپل شالامار میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد بشیر نرسنگ کالج کی ڈین حاجہ حاجرل، ڈاکٹر وقار سلیم فاروقی، میڈم ماہ نور ہسپتال کے کنسلٹنس اور طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -