ہمیں اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئےے، علامہ محمد اسلم صدیقی

ہمیں اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئےے، علامہ محمد اسلم ...

  

                                لاہور (پ ر) ممتاز مفصر قرآن پروفےسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدےقی نے ہفتہ وار درس قرآن کی خصوصی نشست مےں رسالت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہماری رہنمائی کے لئے رسول بھےجے جنہوں نے ہمیں اللہ تعالی کی صفات جنت اور جنہم برائی اور اچھائی نےکی بدی صراط مستقیم کے علاوہ دیگر امور کے متعلق بتایا آپ پر لوگوں نے پتھر بھی برسائے طرح طرح کی اذیتیں دیں لیکن آپ نے کسی بھی شخص کو بددعا نہےں دی اللہ کے نبی بشر ہوتے ہیں بلکہ خیرالبشر اللہ تعالی نے آپ کو معصوم پےدا کیا فرشتے بھی آپ کو سلام پےش کرتے انہوں نے بتایا کہ آپ نے اپنی پوری زندگی صبر سے کام لیا لوگوں نے آپ کو گالیاں بھی دیں لیکن آپ نے صبر کا پےمانہ ہاتھ سے نہیں چھوڑا ڈاکٹر اسلم صدےقی نے کہا کہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا چاہےے قرآن ہمارا رہبر ہے اسی سے رہنمائی لےنی چاہےے آہندہ ہفتے آخرت کے موضوع پر خصوصی نشت ہو گی اخر مےں خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -