کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  

                                        لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی لاہور مےں کوالٹی انہاسمنٹ سےل کے زےراہتمام الحاق شدہ کالجز اور ےونےورسٹی کے اساتذہ کے لےے پانچ روزہ تربےتی ورکشاپ کا انعقاد کےا ، جس مےں انہےں جدےد تدرےسی طرےقہ کار، مراسلاتی مہارت،طلباءکی کردار سازی اور نصاب کی منصوبہ بندی کے حوالے سے خصوصی تربےت دی گئی۔وائس چانسلر پروفےسر ڈاکٹر محمد خلےق الرحمان نے ٹرےننگ پروگرام کی اختتامی تقرےب کی صدارت کی جبکہ اس موقع پروفےسر ڈاکٹر محمد ذکرےا بٹ اور ڈائرےکٹر کو الٹی اینہانسمےنٹ سےل ارم سہےل اور مختلف تدرےسی شعبہ جات کے صدور بھی موجود تھے۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفےسر ڈاکٹرمحمدخلےق الرحمان کا کہنا تھا کہ اچھا استاد بننے کے لیے علوم پر دسترس ہی کافی نہیں بلکہ تدریسی مہارت بھی لازم ہے، بہترین استاد وہی ہے جو اپنا علم اپنے طلباءکو سکھا سکے۔جی سی ےو پہلی سرکاری درسگاہ ہے، جس نے اپنے الحاق شدہ کالجز کے اساتذہ کے لےے بھی تربےتی ورکشاپ کا انعقاد کےا ہے ۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ آپ علم سے ہی نہیں بلکہ کردار اور شخصیت سے بھی استاد ظاہر ہونے چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ استاد کو طلباءکے لےے اےک رہنمائ، رول ماڈل اور دوست ہونا چاہےے، جبکہ تدرےس کا شوق، عزم اور سا لمےت استاد کی صفات کے لازمی جز ہےں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -