سوشل ویلفیئر سوسائٹی ضلع لاہور کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں تقریب

سوشل ویلفیئر سوسائٹی ضلع لاہور کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور(پ ر) ڈینگی کے خاتمہ اور اس سے بچاﺅ مہم کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ضلع لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی لاہور کے چیئرمین حافظ محمد ایاز، پیر نواز خان شیرازی، چودھری سکندر حیات گھمن، محمد آصف ڈوگر، عنبرین حنیف نے کہا کہ اپنے گھر علاقہ، محلہ میں مکمل صفائی وغیرہ رکھ کر ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سول سوسائٹی کے لوگوں این جی اوز اور دیگر سماجی و سیاسی نمائندگان کو چاہیے کہ وہ عوام کو ڈینگی سے بچاﺅ کے بارے میں وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں اور وہ وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے وژن کو بھرپور کامیاب بنائیں تلاوت قرآن پاک حافظ صوبیہ منظور نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سماجی شخصیت اور دانشور عبداللطیف بیگ نے ادا کیے۔