پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اشتراک سے فیصل آباد کا مسیٹس کیمپس کھولنے کا فیصلہ

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اشتراک سے فیصل آباد کا مسیٹس کیمپس کھولنے کا ...

  

                        لاہور(خبر نگار)اسلامی ممالک میں سائنسی تعلیم و تحقیق کے سب سے م¶قر ادارے ”کامسیٹس“ (COMSATS)نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اشتراک سے فیصل آباد میں کامسیٹس کا نیا کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے-100-ایکٹر اراضی پر مشتمل اس نئے کیمپس میں 30 فیصد نشستیں صنعتی اداروں میں کام کرنے و الے محنت کشوں کے بچوں کے لئے مختص ہوں گی-یہ بات آج کامسیٹس لاہور کیمپس کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی لنکاسٹر یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کے دوران بتائی گئی-اس موقع پر کامسیٹس لاہور کے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ اور دیگر فیکلٹی ممبرزکے علاوہ کامسیٹس کے ایڈوائزر خواجہ سہیل صفدر اورمعروف سائنس دان ڈاکٹر حسن احمد بھی موجود تھے-رانا مشہود احمد خاں نے لنکاسٹر یونیورسٹی اور کامسیٹس لاہور کے مابین مختلف سائنسی ڈسپلنز میں ڈوئل ڈگری پروگرام کی تجدید کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لنکاسٹر یونیورسٹی برطانیہ کے پرووائس چانسلر پروفیسر سٹیو بریڈ لی ، ڈین فیکلٹی آف سائنسزپروفیسر گیون براﺅن ، ہیڈ زآف ڈیپارٹمنٹس پروفیسر اینڈریو رچرڈ سن ،پروفیسر گولڈ ن بلوئر اور ڈاکٹر سٹیومونک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لنکاسٹر یونیورسٹی کے محققین کے تعاون سے کامسیٹس لاہور میں اعلی معیار کے ریسرچ سکالرز تیار کرنے میں بہت مدد ملی ہے -

ڈاکٹر محمود احمد بودلہ نے اس موقع پر بتایا کہ لاہور میں 13سال قبل کامسیٹس کا کیمپس کھلنے کے بعد محنت کش گھروں کے طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کی سہولتیں دینے پر اب تک 2 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں -30فیصد کوٹے کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے والے محنت کش گھرانوں کے تمام طلبا و طالبات اس وقت باعزت روزگارحاصل کرچکے ہےںاوران مےں سے کئی اےک رےسرچ سکالرز کو لنکا سٹر ےونےورسٹی برطانےہ مےں مزےد تعلےم و تحقےق کے لےے سکالرشپ بھی فراہم کےے گئے ہےں۔انہوں نے بتاےا کہ کامسےٹس کے ساہےوال کےمپس مےں ہڑپہ کے آثارقدےمہ پرتحقےقی کام کے لےے آرکےالوجی ڈےپارٹمنٹ قائم کردےا گےا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -