پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیمیں 5اکتوبر کو یوم تحفظ توقیر اساتذہ منائیں گی

پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیمیں 5اکتوبر کو یوم تحفظ توقیر اساتذہ منائیں گی

  

                                    لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین و جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیمیں 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کو یوم تحفظِ توقیر اساتذہ کے طور پر منائیں گی۔ اس روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے سمیت پنجاب بھر میں ڈویثرنل و ضلعی سطح پر احتجاجی کیمپ و احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو ، محمد اسلم گجر، میاں نعیم، اسلم گھمن، سعید نامدار، سید امتیاز حسین نقوی، میاں منیر احمد، راﺅ نور احمد و دیگر نے کہا ہے کہ سال 2013 ء اساتذہ کے لئے انتہائی کٹھن رہا۔ اساتذہ کو غیر تدریسی ڈیوٹیوں کےلئے پریشان کیا گیا۔ اور ایک سازش کے تحت اساتذہ کو سکولوں میں تدریسی فرائض سر انجام نہیں دینے دئیے گئے۔جسکی وجہ سے رزلٹ ناقص آئے اور بھر اسی بنیاد پر اساتذہ کو بدترین سزائیں دی گئیں۔

 اساتذہ پنجاب کو ری ایلوکیشن آف پوسٹ ، ریشنلائزیشن اور اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لا کر عدم تحفظ کا شکار کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام سے اس میں شامل افراد کو لامحدود اختیارات حاصل ہونگے۔ جو کو نظام تعلیم کو تباہ و برباد کردیں گے۔تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑے بن جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -