شاہانہ اخراجات، ایل سی سی اے کے اکاﺅنٹس تقریبا خالی ہوگئے

شاہانہ اخراجات، ایل سی سی اے کے اکاﺅنٹس تقریبا خالی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                        لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کی طرف سے نان کرکٹنگ سرگرمیوں پر شاہانہ اخراجات کی وجہ سے ایل سی سی اے کے اکاﺅنٹس تقریبا خالی ہوگئے اورباڈی معاشی بحران کے کنارے پر پہنچ گئی ۔ایل سی سی اے کے ذرائع کے مطابق ایل سی سی کی عبوری کمیٹی نے تین ماہ قبل باڈی کا انتظام سنبھالا تھا اور اس سے قبل ایل سی سی کے اکاﺅنٹس میں دس لاکھ روپے کی رقم باقی تھی اور اب ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکاﺅنٹس میں چند ہزار روپے رہ گئے ہیں اور آنے والے مہینوں میں معاشی بحران کی توقع کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری کمیٹی جس کے سربراہ ایزد حسین سید ہیں نے ایل سی سی کی رقم نان کرکٹنگ سرگرمیوں میں خرچ کی ہے خواجہ ندیم احمد کے دور سے قبل 23سال تک عامر حیات روکھڑی کے دور میں کرکٹ زوال کا شکار تھی ۔خواجہ ندیم احمد کے دور میں سپانسر کو متوجہ کرنے اور ان کا ایل سی سی پر اعتما د حاصل کرنے کے لئے بہترین کوششیں کی گئیں جسکا حوصلہ افزا نتیجہ نکلا اور سپانسر نے ایل سی سی اے سے منسلک کلبوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں مشغول کرنے اور کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ حاصل کرنے کے لئے کرکٹ مقابلوں کے لئے فنڈز دیئے ۔لیکن ایل سی سی اے میں موجودہ سچویشن ٹھیک نہیں ہے کیونکہ خواجہ ندیم احمد کی طرف سے ایل سی سی اے کے اکاﺅنٹس میں چھوڑے گئے ایک ملین روپے اس حقیقت کو زیر غور لائے بغیر کہ رقم کرکٹ کی سرگرمیوں اور کرکٹ لیگ کے انعقاد کے لئے مخصوص ہے کو نان کرکٹنگ سرگرمیوں پر خرچ کیا گیا ۔