قطر کی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیمز ٹھنڈا رکھنے کی تجویز

قطر کی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیمز ٹھنڈا رکھنے کی تجویز

  

                                         دوہا ( نیٹ نیوز) قطر نے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران شمسی توانائی سے چلنے والی ماحول دوست ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی سے عوامی مقامات، راہداریوں، تربیتی مراکز اور اسٹیڈیمز جیسے مقامات کو ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کرنے کی تجوےز دی ہے ۔ قطر نے کہا ہے کہ وہ سخت گرمی کے باوجود موسم گرما میں 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد کرسکتا ہے۔قطر کا یہ بیان یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنوں کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مشترکہ طور پر عالمی فٹ بال کے منتظم ادارے 'فیفا' سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرم موسم کے باعث قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کرے۔'فیفا' نے تین سال قبل قطرکو 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ ورلڈ کپ موسمِ گرما میں ہونا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -