جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے‘ عمر گل

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے‘ عمر گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            کراچی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر عمر گل نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھرپور انداز میںو اپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ ٹیم سے دوری بہت تکلیف دہ ہے اب تمامتر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے۔ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گذشتہ پندرہ روز سے نیٹ پریکٹس کررہے ہیں سرجری کی وجہ سے باﺅلنگ کرتے ہوئے گھٹنے میں تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے موقع دیا تو مایوس نہیں کروں گا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میرے لئے ہی نہیں پوری ٹیم کیلئے بھی اہمیت کی حامل ہے اور ہماری ٹیم اس سے بھرپور مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔