شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افراد جاں بحق

  

میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بویہ کے علاقے چارخیل میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جیونیوز کے ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔حملے کے بعد بھی علاقے میں چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یادرہے کہ اتوارکو بھی تحصیل غلام خان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید :

قومی -