گائیکی شوق او رایکٹنگ جنون ، مذہب کے منافی کچھ نہیں کرسکتی : زاراشیخ

گائیکی شوق او رایکٹنگ جنون ، مذہب کے منافی کچھ نہیں کرسکتی : زاراشیخ
گائیکی شوق او رایکٹنگ جنون ، مذہب کے منافی کچھ نہیں کرسکتی : زاراشیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ گائیکی میرا شوق اور اداکاری جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا، افیئرز کے لیے وقت نہیں،وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔ مقامی اخبار سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے، خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی تو آتے ہی ملٹی نیشنل موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر بن گئی جس نے مجھے راتوں رات معروف ماڈلز کی صف میں لاکھڑا کیا۔ بھارتی فلم ”آنرکلنگ“ کے سوال پراداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں بھی روایتی ہیروئن کی بجائے ایک منفرد رول کیا ہے جس کا موضوع غیرت کے نام پر قتل کی جانیوالی خواتین ہیں، اگر میں بھی چاہتی آج میرے پاس بھی بالی ووڈ کی بہت سی فلمیں ہوتیں مگر وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔ اسطرح کی مقبولیت اور شہرت سے بہتر ہے کہ گھر ہی بیٹھا جائے کم ازکم کوئی آپ پر انگلی تو نہیں اٹھا سکتا، اپنے ملک میں ہی مجھے ماڈلنگ اور ایکٹنگ میں اتنی عزت، شہرت مل چکی ہے ، بالی ووڈ میں کام کرنا کوئی جرم نہیں ہے مگر جو کچھ ہماری اداکارائیں کر رہی ہیں اسکو دیکھ کر تو ایسا ہی لگ رہا ہے۔ گائیکی کے حوالے سے زارا شیخ نے کہا کہ گانا میرا شوق ہے جو ابھی بھی جاری ہے مگر شاید اسے پروفیشن نہ بناﺅں کیونکہ ایکٹنگ اور ماڈلنگ میں ہی میرے پاس اتنا وقت نہیں بچتا کہ اسکو فل ٹائم دے سکوں۔زارانے کہاکہ فلم اُن کی ہمیشہ پہلی آپشن رہی ہے اسی لیے شدید بحران کے باوجود فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ نہیں توڑا ، حالانکہ میں بھی چاہتی تو آج کسی ٹی وی چینل کے کسی پروگرام کی کمپیئرنگ کر رہی ہوتی مگر میں نے ایسا نہیں کیا،البتہ اب ایک میگا ڈرامہ سیریل سائن کیا ہے جس میں مرکزی رول کر رہی ہوں ۔

مزید :

تفریح -