قصہ خوانی بازار دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، خیبرپختونخواہ حکومت کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن کا فیصلہ

قصہ خوانی بازار دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، خیبرپختونخواہ حکومت ...
قصہ خوانی بازار دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، خیبرپختونخواہ حکومت کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن کا فیصلہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹارگٹڈآپریشن کا فیصلہ کرلیاہے۔پشاور میں چیف سیکریٹری ارباب شہزاد کی سربراہی میں اعلی فوجی اور سول حکام کا اجلاس ہوا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ اختر علی شاہ نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور کمشنر پشاور کی سربراہی میں دو ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹاسک فورس میں پولیس، فرنٹیر کانسٹیبلری،ف رنٹیئرکور، انٹیلی جنس اور پاک فوج کے اہلکار شامل ہوں گے۔ فورس کے اہلکار شہر میں دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کے بعد فوری آپریشن کر سکیں گے۔ شہر کے ہوٹلوں اور لاری اڈوں میں سرچ آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قصہ خوانی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین تین لاکھ اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے جن افراد کی املاک کا نقصان ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیاجائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -