پاکستانی طالبان کو دفترکی ضرورت نہیں ، افغان اور پاکستانی طالبان کا معاملہ مختلف ہے: سرتاج عزیز

پاکستانی طالبان کو دفترکی ضرورت نہیں ، افغان اور پاکستانی طالبان کا معاملہ ...
پاکستانی طالبان کو دفترکی ضرورت نہیں ، افغان اور پاکستانی طالبان کا معاملہ مختلف ہے: سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں، طالبان جسے چاہیں نامزدکریں، جب چاہیں ملیں، جس جگہ ملاقات ہوآپ اسے ہی دفتر سمجھ سکتے ہیں، افغان طالبان اور پاکستانی طالبان کامعاملہ مختلف ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکہ اورقطرطالبان کادفتراس لیے کہتے ہیں کہ یہ افغانستان سے باہرتھا، ہم پاکستانی طالبان سے پاکستان کے اندرملاقات کررہے ہیں، یہاں کئی جگہیں ہیں جہاں میٹنگ ہوسکتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات بھی افغانستان کے تناظرمیں دیکھے گئے، امریکہ اورنیٹوکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دھماکہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، قبائلی علاقوں سے قریب ہونے کے سبب پشاورانتہاپسندوں کاآسان ہدف ہے، پاکستان میں طالبان کاکوئی ایک گروپ نہیں،کئی دھڑے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -