پشاور میں پے در پے بم دھماکے ‘ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے : بیرسٹر امجد ملک
لندن (بیور ورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ و راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے پشاور میں پے در پے بم دھماکوں اور اسکے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بیگناہ اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پشاور کو اپنا مرکز بنا لیا ہے جو کے پی اے کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ابھی چر چ خود کش حملہ کو گزرتے ہوئے سات یوم نہیں گزرے جس میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور اس خود کش حملہ کے نتیجہ میں سینکڑوں زخمی ہوئے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی گزشتہ روز سیکرٹریٹ کے ملازمین کو لے جانیوالی بس میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں تیس سے زاہد سرکاری ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے پچاس کے قریب زخمی ہوئے اور اب قصہ خوانی بازار پولیس اسٹیشن کے باہر گاڑ ی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پچاس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسیاں اور کے پی اے کی حکومت سانحہ چرچ ‘ کے بعد حفاظتی اقدامات کرنے کی بجائے خواب خرگوش کا شکار رہیں اور دہشت گرد پشاور میں دندناتے پھرتے ہیں جہاں جی چاہتا ہے دھماکہ کر کے اپنے مذموم مقاصد پورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا یہ دہشت گرد کسی بھی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا خون نہیں بہا سکتا اب تو صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اور دہشت گردوں کیخلاف اعلان جنگ ‘ بس یہی ایک راستہ ہے جو ملک میں امن کی ضمانت دے سکتا ہے ۔