نائیجیریاکے کالج ہاسٹل پر بوکوحرام کا حملہ ، کم ازکم 50طلباءہلاک

نائیجیریاکے کالج ہاسٹل پر بوکوحرام کا حملہ ، کم ازکم 50طلباءہلاک
نائیجیریاکے کالج ہاسٹل پر بوکوحرام کا حملہ ، کم ازکم 50طلباءہلاک

  

کانو(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے ایک کالج کے ہاسٹل پر ”بوکو حرام “کے حملے میں کم از کم 50 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق نائیجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے ملک کے شمال مشرقی صوبے یوب کے علاقے گجبا میں ایک کالج کے ہاسٹل پر علی الصبح اس وقت حملہ کیا جب طلبہ سو رہے تھے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد 50افراد کی لاشیں اور چار زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، ہلاک ہونےوالے تمام افراد کالج کے طلبہ ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -