کولمبیا میں قیدی خواتین کا عالمی مقابلہ حسن

کولمبیا میں قیدی خواتین کا عالمی مقابلہ حسن
کولمبیا میں قیدی خواتین کا عالمی مقابلہ حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیور ورپورٹ)کولمبیا میں خواتین کی جیل میں حکام نے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جس میں نوجوان خواتین قیدیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ جیل حکام کا موقف ہے کہ یہ مقابلہ ہم نے خواتین میں نسوانی جذبات پیدا کرنے کیلئے کیا ہے کیونکہ مذکورہ خواتین مختلف کریمنل کیس جن میں قتل ‘ ڈکیتی اور دوسرے سنگین جرائم میں ملوث ہو کر جیل پہنچتی ہیں۔ اس موقع پر جیل میں قید خواتین انتہائی خوش و خرم تھیں۔ اس مقابلہ حسن کی جج مس کولمبیا تھی جنہوں نے چھ لڑکیوں کو مس پریزن قرار دیا ۔