اکبربگٹی قتل کیس: آئندہ سماعت پر پرویزمشرف کو ہرحال میں پیش کرنے کا دوبارہ حکم

اکبربگٹی قتل کیس: آئندہ سماعت پر پرویزمشرف کو ہرحال میں پیش کرنے کا دوبارہ ...
اکبربگٹی قتل کیس: آئندہ سماعت پر پرویزمشرف کو ہرحال میں پیش کرنے کا دوبارہ حکم

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے نامز د ملزم سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر ہرحال میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو¿ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے۔ کرائم برانچ کے حکام کی جانب سے کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی عدم دستیابی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہرصورت میں پیش کرنے کا ایک مرتبہ پھر حکم دیا اور پرویز مشرف کی عدم پیشی کی صورت میں متعلقہ جیل حکام کیلئے بھی ہدایت جاری کی گئی۔ بعد میں کیس کی سماعت بائیس اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو¿ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت بھی اگلی سماعت مقررکردی گئی ہے۔یادرہے کہ پرویز مشرف ججزنظربندی کیس میں اسلام آباد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاﺅس سب جیل میں قید ہیں ۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -