”افغان دہشتگردوں کا امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں عوامی مقامات پر تباہی کا منصوبہ تیار“

”افغان دہشتگردوں کا امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں ...
”افغان دہشتگردوں کا امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں عوامی مقامات پر تباہی کا منصوبہ تیار“

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان جنگجو گروپوں نے امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا منصوبہ بنالیا ہے اور قصہ خوانی بازار پر حملہ اسی منصوبے کا حصہ تھا۔انٹیلی جنس اداروں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان جنگجو افغانستان میں بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر کے پاکستان بھجوا رہے ہیں جنہیں امریکی اور بھارتی خفیہ ادارے مطلوبہ تکنیکی مدد فراہم کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے ہرے رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1996 ءاور سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1994 ءبھیجی جاچکی ہیںجن میں بارود کی تہیں بچھائی گئی ہیں اورانہیں عوامی مقامات پر کھڑا کرکے اڑائے جانے کامنصوبہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی یہی افغان جنگجو گروپ ملوث ہیں اور یہ ملک میں مزید تخریبی کارروائیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازارمیں اُڑنے والی گاڑی سفید کرولاہی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -