پاکستان کے بعد سعودی عرب کا بھی نیا ’نقشہ‘ آگیا

پاکستان کے بعد سعودی عرب کا بھی نیا ’نقشہ‘ آگیا
پاکستان کے بعد سعودی عرب کا بھی نیا ’نقشہ‘ آگیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موجودہ نقشے میں تبدیلی کی خبریں ابھی پرانی نہ ہوئی تھیں کہ امریکہ کے ’دانشور‘ سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطی کے نقشہ میں تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں رابن رائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال کا اثر تمام مشرق وسطی پر شدید ہو سکتا ہے جبکہ تین ملک بشمول سعودی عرب، عراق اور شام کم از کم 10 ملکوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ شام کی صورتحال کے پیش نظر شیعہ و سنی تقسیم شدید ہوتی جا رہی ہے اور مشرق وسطیٰ پر ان مٹ نقوش چھوڑے گی ۔ موجودہ پانچ ممالک کی تقسیم کم از کم 14نئے ممالک میں ہو جائے گا جبکہ عراق تین ریاستوں یعنی شیعستان، سنیستان اور کردستان میں بٹ جائے گا۔ شام کی تقسیم تین حصوں پر مشتمل ہو گی جن میں سنی شام، سنی کرد اور الواطی ہوں گے۔ اسی طرح لیبیا بھی تین ممالک میں تقسیم ہو جائے گا تاہم اخبار نے اس تقسیم کیلئے کسی تاریخ یا سال بتانے سے اجتناب کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -