پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا مشکل ہے، آپریشن کے کپتان کے اختیارات کوئی اور استعمال کر رہا ہے: شاہی سید
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءشاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور اے این کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود سٹریٹ کرائم، بھتہ خوری کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور آپریشن کے کپتان کے اختیارات کوئی اور استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماﺅں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے دفاتروں کے سامنے سے بم برآمد ہو رہے ہیں۔ شاہی سید نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ مزید چلنا مشکل ہے۔