مختلف سیاسی جماعتوں کا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کر دیا

مختلف سیاسی جماعتوں کا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا ...
مختلف سیاسی جماعتوں کا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف سیاسی جماعتوں نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماءاعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب حکومت کے خلاف مظاہرے کرے گی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں، قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ زیادتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -