غیر قانونی مہاجروں کو کسی صورت برطانیہ میں قیام نہیں کرنے دینگے ‘ برطانوی وزیر خارجہ تھریسا مئے

غیر قانونی مہاجروں کو کسی صورت برطانیہ میں قیام نہیں کرنے دینگے ‘ برطانوی ...
غیر قانونی مہاجروں کو کسی صورت برطانیہ میں قیام نہیں کرنے دینگے ‘ برطانوی وزیر خارجہ تھریسا مئے

  

 لندن (بیورورپورٹ)برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مئے نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کو ہر صورت برطانیہ کو خالی کرنا ہو گا اس سے قبل کہ یہ غیر قانونی مہاجرین اپنے قیام کی توسیع کیلئے کسی عدالت میں اپیل کریں انہیں کک آﺅٹ کر دیا جائیگا وہ گزشتہ روز برطانیہ کی ایک معروف اخبار کو انٹر ویو دے رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ابوافتادہ کو بارہ سال تک برطانیہ میں اپیل کا حق ملتا رہا مگر ایک دن جب اسے کک آﺅٹ کر دیا گیا تو برطانیہ میں سکون ہو گیا اب کوئی بھی جرائم پیشہ شخص یا غیر قانونی مہاجر برطانیہ میں اپنے قیام کو توسیع نہیں دے سکے گا برطانیہ کا قانون ان لوگوں کا احترام کریگا جو اس کے قانون کا احترام کرینگے ہم پہلے ایسے افراد کو کک آﺅٹ کرینگے بعد میں اگر وہ برطانوی عدالتوں میں اپیل کرنے کے خواہشمند ہیں تو کرتے رہیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -