پٹرول بم بھی گرا دیا گیا

پٹرول بم بھی گرا دیا گیا
پٹرول بم بھی گرا دیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے12 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے اوراس کی نئی قیمت113 روپے25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے69پیسے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 116روپے85پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 81پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید :

بزنس -