پینسل سے بھی باریک سمارٹ فون آگیا

پینسل سے بھی باریک سمارٹ فون آگیا
پینسل سے بھی باریک سمارٹ فون آگیا

  

نیویارک (نیوزڈیسک)یوں تو جدید ٹیکنالوجی نے سمارٹ فون کی موٹائی بہت کم کر دی ہے لیکن جدید ترین بلوواﺅو (blu vivo)فون اس قدر باریک ہے کہ اس نے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں لکھوالیاہے ۔اس فون کی موٹائی تقریباً نصف سینٹی میڑ(5.5ملی میٹر )ہے یعنی ایک عام پنسل سے بھی کم اور اس نے ہواوے کمپنی کے اسنیڈ پی6کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔کمپنی نے پانچ انچ HDسکرین اور تیز رفتار اوکٹا کورپرسیسر کو پنسل سے بھی کم موٹائی والے فریم میں سمو دیا ہے ۔اس کی اندرونی میموری 16GBہے اور اس میں اضافہ ممکن نہیں ہے ۔عقبی کیمرہ 13میگا پکسل جبکہ سامنے کی طرف 5میگا پگسل کیمرہ لگایا گیا ہے ۔اسے فی الحال امریکہ میں تین مختلف رنگوں میں پیش کیاگیا ہے اور جلد دیگر ممالک میں متوقع ہے۔اس ریکارڈ ہولڈرفون کی قیمت 180پاﺅنڈ (تقریباً 30ہزار پاکستانی روپے )ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -