ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
کیپشن: 1

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ عمران ہاشمی اس فلم کے ہیرو ہونگے‘ اس طرح اداکارہ ودیا بالن اورعمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر بالی ووڈ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوگی اور فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں دونوں مرکزی کردار نبھائیں گے۔فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ دو پیار کرنے والوں کی زندگی پر مبنی ہے، فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی، ودیابالن اور عمران ہاشمی کی یہ فلم آئندہ سال جون میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ودیا بالن کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار ان کی پہلی فلم ” پرینیتا “ کے کردار کی طرح اہم ہوگا۔ اس سے پہلے ودیا بالن اور عمران ہاشمی نے فلم ” گھن چکر “ میں بھی ساتھ کام کیا لیکن دونوں کی جوڑی باکس آفس پر کچھ خاص رنگ نہیں جماسکی۔اپنے ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ ”میں نے ہر کردار ادا کرنے کے لیے خصوصی لگن سے کام کیا ہے اور اب اس فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کرنے کی امید ہے اور ہم سب اس کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں“۔ ”سب کچھ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک بھرپور لو اسٹوری ہے اور میں نے اس سے قبل اپنی پہلی فلم ”پرینیتا“ کے علاوہ ایسی لو اسٹوری فلم میں کام نہیں کیا ہے جس پر میں بات کر رہی تھی اور اس کے لیے ہم سب بھر پور محنت کر رہے ہیں“۔

مزید :

کلچر -