فلم ”مسٹری روڈ“ چودہ اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ”مسٹری روڈ“ چودہ اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

  

لاس اینجلس(این این آئی) لرزہ خیز قتل اورجرائم کی دنیا میں تجسس سے بھرپور واقعہ پر مبنی فلم مسٹری روڈ چودہ اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی، ہالی ووڈ کی مسٹری روڈ جرائم کی دنیا کی تہلکہ مچانے والی فلمی کہانی ہے،ایک نوجوان لڑکی جس کا دن دہاڑے قتل ہوجاتا ہے،لڑکی کا والد بیٹی کے قاتلوں کی کھوج لگانے کے لیے معاملہ ایک پیشھ ور تفتیش کار کے حوالے کرتے ہیں،تفتیش کار لڑکی کے قتل کی کھوج لگا دیتے ہیں اور یہ بھی پتا لگاتے ہیں کہ لڑکی منشیات کی عادی تھی،اس کو قریب سے گولی مار قتل کیا گیا،لڑکی کی لاش برآمد کرلی جاتی ہے،ایک پڑوسی لڑکے سے لڑکی کا سیل فون بھی مل جاتا ہے اور اس کے ساتھ قاتل تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔فلم چودہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

مزید :

کلچر -