ہریتک کےساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، کترینہ کیف

ہریتک کےساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، کترینہ کیف
 ہریتک کےساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، کترینہ کیف
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) اداکار ہریتک روشن نئی فلم ”بینگ بینگ“ میں کترینہ کےساتھ کچھ اعلیٰ درجے کے ڈانس مووز کےساتھ نظر آئینگے گے تو دوسری طرف کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہریتک کے ساتھ ڈانس میں ساتھ دینے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔ کترینہ کیف نے فلم ’ بینگ بینگ‘ کے ایک منظر میں سمندر میں بے خوف ہو کر کشتی چلائی۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھی اپنے ریالٹی شو ”بگ باس “ کے سیزن 8 میں مدعو کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ”بگ باس“ کی ٹیم نے فلم ”بینگ بینگ “ کی ٹیم کو اپنے ٹی وی شو کی افتتاحی تقریب میں آنے کی دعوت کی ہے مگر ابھی تو فلم کی ٹیم نے آنے سے انکار کردیا ہے۔ 31 سالہ کترینہ کیف اس فلم میں ہریتک کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ دراصل ہالی ووڈ فلم ”نائٹ اینڈ ڈے “ کا ریمیک ہے جس میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تو کترینہ نے اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اس فلم ”بینگ بینگ“ میں ہریتک کےساتھ ڈانس میں ساتھ دینا میرے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس کی لچکدار حرکات واقعی شاندار ہیں اور میرا ساتھ ساتھ ڈانس کرنا واقعی ایک واضح فرق تھا اور مجھے اس کےساتھ سٹیپ ملانے میں کافی توانائی صرف کرنا پڑی کیونکہ جب ہریتک ڈانس کرتا ہے تو اس میں قدرتی طور پر توانائی بھر آتی ہے اور اسے شاید ڈانس میں زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑتی مگر کسی دوسرے کے لیے یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔

مزید :

کلچر -