ڈینزل واشنگٹن کی فلم”دی ایکیولائزر“ کا باکس آفس میں پہلا نمبر

ڈینزل واشنگٹن کی فلم”دی ایکیولائزر“ کا باکس آفس میں پہلا نمبر

  

ّنیویارک (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی فلم ”دی ایکیولائزر“3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔ فلم”دی ایکیولائزر“ایک ایسے شخص کی کہا نی پر مبنی ہے جو جرائم پیشہ روسی افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلاتا ہے۔ فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ ہالی وڈ فلم”دی میز رنرر“ 17.5ملین ڈالر کما کر امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ 17.3ملین ڈالر کمانے والی اینیمیٹڈ فلم”دی باکس ٹرولز“ تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید :

کلچر -