گلوکار جواد احمد 44 برس کے ہوگئے

گلوکار جواد احمد 44 برس کے ہوگئے

  

لاہور(آن لائن) نامور گلوکار جواد احمد نے اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔ جواد احمد 29 ستمبر 1970ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آغاز 2000ءمیں کیا۔ ان کی پہلی میوزیکل البم ”مہندی“ ریلیز ہوئی جسے بھرپور شہرت ملی۔ 2003ءمیں ان کو لکس بیسٹ گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ 2006ءمیں گلوکار جواد احمد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا۔

مزید :

کلچر -