لائنل میسی نے 400 گول کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لائنل میسی نے 400 گول کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  

بارسلونا (این این آئی)بارسلونا فٹبال کلب کے لیے کھیلنے والے لائنل میسی نے 400 گول کرنے پر کہا کہ انہوں نے کبھی اس بات کا تصور نہیں کیا تھا کہ وہ یہ کامیابی اپنے کریئر میں حاصل کر سکیں گے۔چار مرتبہ سال کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے 27 سالہ لائنل میسی نے 400 گول کرنے کا اعزاز غرناطہ کے خلاف بارسلونا کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں بارسلونا نے چھ صفر سے برتری حاصل کی۔میسی جو ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی ہیں نے اپنا 400واں گول اپنے کلب اور ملک کےلئے کیا۔بارسلونا کے کوچ لوائس انریک نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ میسی کو جادو کی چھڑی نے چھوا ہو۔میسی نے اپنے کریئر کے دوران 506 مرتبہ میدان میں قدم رکھا جس کے دوران انہوں نے اپنے ملک کے لیے 42 گول جبکہ بارسلونا میں 2004 میں شامل ہونے کے بعد کلب کےلئے 359 گول کیے۔انہوں بہت حد تک سب سے عظیم ترین فٹبال کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے خاص طور پر جب سے انہوں نے بارسلونا کو 21 ٹرافیاں جتوائی ہیں جن میں سے گذشتہ ایک دہائی کے دوران 6 لا لیگا، 3 چیپمئنز لیگ ٹرافیاں شامل ہیں۔2009 سے 2012 کے دوران وہ مسلسل بیلون ڈی اووریعنی دنیا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

۔میسی نے اپنے فیس ب±ک پیج پر لکھا کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں ایسی کامیابی اپنے کریئر میں حاصل کر سکوں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے محنت کرتا رہوں گا-

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -