برازیلین خواتین فٹبال ٹیم نے کوپا امریکہ کپ جیت لیا

برازیلین خواتین فٹبال ٹیم نے کوپا امریکہ کپ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (سپورٹس ڈیسک )فٹبال ورلڈ کپ کی میزبان برازیل ٹیم تو بدترین پرفارمنس کے باعث ٹائٹل نہ حاصل کر سکی ، لیکن برازیلین خواتین کی فٹبال ٹیم نے کوپا امریکہ کپ جیت لیا ہے۔ برازیلین ویمن فٹبال ٹیم نے کوپا امریکہ کپ میں جارحانہ اور شاندار کھیل کے باعث سب سے زیادہ پوائنٹس سکور کیے۔ کپ کے آخری میچ میں برازیل کی ٹیم نے کولمبیا کے خلاف کانٹے کے مقابلے میں میچ برابر کیا جس کے بعد برازیلین ٹیم نہ صرف چھٹی بار کوپا امریکہ کپ کا ٹائٹل کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اس شاندار فتح کے بعد اسے کینیڈا میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ 2015 ءمیں رسائی بھی مل گئی۔