روس کا جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

روس کا جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

  

                           ماسکو (آن لائن) امریکا کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل امریکا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ شروع کی تھی۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق امریکا کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل امریکا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ شروع کی تھی۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر روسی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ کا وقت آگیا ہے۔ تاہم روس کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا جدید اور موثر دفاعی حکمت عملی کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا روس کا حق ہے۔

مزید :

عالمی منظر -