آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز‘ پاکستان کی ٹیمیں یکم اکتوبرکو روانہ ہونگی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز‘ پاکستان کی ٹیمیں یکم اکتوبرکو ...

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیمیں یکم اکتوبر کی صبح علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے دوبئی روانہ ہوں گی ۔ 15رکنی ون ڈے ٹیم میں مصبا ح الحق ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،عمر اکمل ،فواد عالم ،عمر امین ،اسد شفیق ،صہیب مقصود ،سرفراز احمد ،شاہد آفریدی ،رضا حسن ،محمد عرفان ،انور علی ،وہاب ریا ض اور جنید خان شامل ہیں ۔14رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شاہد آفریدی ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،عمر اکمل ،عمر امین ،صہیب مقصود ،اویس ضیاء،سعد نسیم ،رضا حسن ،محمدعرفان ،وہاب ریاض ،بلاول بھٹی ،انور علی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ پانچ اکتوبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا ۔

۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7اکتوبر دوسرا 10اکتوبر اور تیسرا ون ڈے میچ 12اکتوبر کو کھیلا جا ئےگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -