خراسان گروپ کا لیڈر امریکی حملے میں ہلاک ہوا تھا، القاعدہ کی تصدیق

خراسان گروپ کا لیڈر امریکی حملے میں ہلاک ہوا تھا، القاعدہ کی تصدیق

  

دبئی (این این آئی)دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک رکن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ غیر معروف سنی انتہا پسند خراسان گروپ کا سربراہ محسن فضلی 23 ستمبر کو ایک امریکی حملے میں ہلاک ہو گیا تھا، میڈیارپورٹس کے مطابق 27ستمبر کو القاعدہ کے ر±کن نے تعزیتی بیان میں کویتی نژاد محسن فضلی المعروف اب±و اسامہ الکویتی یا اب±و اسامہ جزراوی کی ہلاکت کا بتایا۔ بیان کی تصدیق جہادی ویب سائٹ کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ سائٹ (SITE) نے کی ہے۔ امریکی حکام نے پہلے ہی فضلی کی موت کا بیان جاری کیا تھا ۔

لیکن تصدیقی عمل کا سلسلہ جاری تھا۔

مزید :

عالمی منظر -