ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل آج ہوگا

ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انچیون(اے پی پی)ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل (آج) منگل کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ہیں اور (آج) منگل کو دونوں سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔