کپتانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاﺅں گا: شاہد آفریدی

کپتانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاﺅں گا: شاہد آفریدی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ انہیں کپتانی کی جو ذمہ داری ملی ہے وہ اسے احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ تک کافی وقت ہے اور میری اور سلیکٹرز کی سوچ ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے تاکہ ورلڈ کپ تک بہترین کمبی نیشن بن سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس میں عدم تسلسل کی باتیں کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ٹیم میں کوئی بریڈ مین نہیں ہے ۔

میر ی کوشش ہے کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ وقت پریکٹس کروں کیونکہ لاہور میں ٹریننگ کی زیادہ سہولیات ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ سینئر کھلاڑیوں کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار ہونا چاہئے ، ۔ پی سی بی اور یونس خان مل بیٹھ کر معاملے کو حل کریں تو بہتر ہوگا ۔پی سی بی کو درخواست کی ہے کہ وہ یونس خان کے مسئلہ پر اپنا پلان دے اور یونس خان کو پی سی بی کو اپنا پلان دینا چاہئے ۔سعید اجمل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سعید اجمل جلد اپنا ایکشن درست کرکے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -