پاکستان کا ریکارڈ اور رینکنگ دونوں ملائیشیا سے بہتر ہیں ، محمد ثقلین

پاکستان کا ریکارڈ اور رینکنگ دونوں ملائیشیا سے بہتر ہیں ، محمد ثقلین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی ، اینچیون (آن لائن) ماضی کے معروف سینٹر ہاف اولمپئن محمد ثقلین نے کہ ہے کہ پاکستان کا ریکارڈ اور رینکنگ دونوں ملائشیا سے بہتر ہیں مگر ملائیشیا کو پنالٹی کارنر اور گول کیپنگ کے شعبہ میں برتری حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین نے کہا کہ ملائیشیا دفاعی انداز میں کھیلنے والی ٹیم ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جلدی گول کرنا ہوگا تاکہ ملائی کھلاڑی گول اتارنے کی کوشش میں اپنے ہاف سے باہر آئیں اور پاکستانی فاروڈز کو سکور کے مزید مواقع مل سکیں۔ماضی کے مقبول سینٹر ہاف محمد ثقلین کے مطابق کوچ شہناز شیخ کی اصل آزمائش بھی سیمی فائنل سے شروع ہوگی۔ ثقلین نے کہا کہ شہناز شیخ کی کوچنگ میں فنشنگ کا فقدان رہا ہے، وہ سیمی فائنل فائنل ہار جاتے ہیں۔ انیچون میں بھارت کو ہرانا اچھا شگن ہے مگر ایشین گیمز میں پاکستان ہمیشہ سے ہی سیمی فائنل کی تو ٹیم رہی ہے۔ سری لنکا یا عمان کو ہرانا بڑی بات نہیں۔ شیخ کا اصل امتحان منگل سے شروع ہوگا۔دوسری طرف اینچون ایشین گیمز میں پاکستان نے تاحال صرف دو میڈل جیتے ہیں