پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلے جاری

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری ہیں۔ نیو یونین کرکٹ کلب نے پرنس کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ریجنل ناک آﺅٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پرنس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ مبشر یعقوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60، عامر طارق 31، صدام الحق 28 اورہارون افضل نے 21 رنز بنائے۔ نیو یونین کلب کی طرف سے باﺅلنگ کرتے ہوئے فراز ارشد نے 3/24، جواد اسلم 3/36، طاہر عباس 2/46 ، علی شاہد 1/30 اور توقیر عباس نے 1/43 وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں نیو یونین کلب نے 30.3 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ حافظ معاذ نے 47، احسن علی 53 رنز ناٹ آﺅٹ اور عامر سلیم نے 22 رنز نائٹ آﺅٹ بنائے۔
پرنس کلب کی طرف سے باﺅلنگ کرتے ہوئے علی شاہ نے 2/39، سعید خان 1/32، محمد سمیر 1/25 اور صدام الحق نے 1/41 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب ، عرفان دلشاد ایمپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔