انگلینڈ کی پہلی اولمپک میڈلسٹ خاتون94سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

انگلینڈ کی پہلی اولمپک میڈلسٹ خاتون94سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

  

لندن(آن لائن)برطانیہ کی پہلی اولمپک گولڈ میڈلسٹ خاتون ایتھیلیٹ ڈوروتھی ٹیلر 94سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔برطانیہ ہائی جمپر خاتون اتھیلیٹ ڈورتھی ٹیلر نے1936میں 16سال کی عمر میں پہلی دفعہ ہائی جمپنگ میں سلور میڈل جیتا تھا۔ڈورتھی ٹیلر دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور بعد میں اولمپک میڈل جیتنے والی واحد برطانوی خاتون تھیں۔انھوں نے1948لندن اولمپک میں بھی سلور میڈل جیتا ،جبکہ پہلا گولڈ میڈل1938کے سڈنی اولمپک میں 1.66میٹر کا ورلڈ ریکاڑ قائم کرکے حاصل کیا تھا۔ڈورتھی ٹیلر نے 1956کے اولمپک کے بعد 36سال کی عمر میں عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے لیاتھا،انھیں 2009میں انگلینڈ کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -