کرکٹ ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچز، تسمانیہ نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچز، تسمانیہ نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

  

ہوبارٹ(اے پی پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچز، تسمانیہ نے سکاٹ لینڈ کو 186 رنز سے شکست دے دی۔ ایڈ کاﺅن نے شاندار سنچری سکور کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں تسمانیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔ ایڈ کاﺅن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ایلیکس ڈولن 75 اور جورڈن سلک 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ این وارڈلا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 35.4 اوورز میں 117 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ فریڈی کولمین 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تسمانیہ کی جانب سے ہمیش کنگسٹن اور کلائیو روز نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -