کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف برطانیہ اپنا کردار ادا یں:راجہ نجابت حسین ‘ امجد حسین مغل

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف برطانیہ اپنا کردار ادا یں:راجہ نجابت حسین ‘ ...

  

لندن (بیورورپورٹ )جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ برطانیہ بھر کے پارلیمانی امیدواروں اور ممبران پارلیمنٹ کو انتخابات سے قبل رابطے کر کے مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنائے گی کشمیر پر بحث کروانے والے ارکان پارلیمنٹ سے رابطہ تشکر مہم کے سلسلہ میں بری نارتھ کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال سے تحریک کے وفد کی ملاقات میں نارتھ ویسٹ کے مختلف شہروں کے پارلیمانی امیدواروں سے بھی ملاقات کا شیڈول طے کیا گیا برطانوی وزیر ایستھر مکوے ایم پی کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریک کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ‘ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد میں چیئرمین راجہ نجابت حسین ‘ وائس چیئرمین امجد حسین مغل اور نارتھ ویسٹ کی سیکرٹری شبانہ عباسی ‘ شامل تھے ۔

جنہوں نے خصوصی طور پر ڈیوڈ نٹال ایم پی اور اینڈ ریو سٹیفن ایم پی کی کاوشوں اور تحریک کی معاونت کو نہ صرف برٹش کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی قرار دیا بلکہ کہا کہ پنڈل اور بری کے کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ایک ملین برٹش کشمیریوں کی طرف سے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی مداخلت کا مطالبہ کریں گے تحریکی وفد نے کہا کہ وہ بے شک عراق ‘ اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کی کاروائیوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مگر برطانوی حکومت اور عالمی برادری ایک تنظیم کے خلاف تو اتنا بڑا ایکشن لیکر انسانوں کے حقوق کے تحفظ کی دعویدار ہے مگر انہیں برصغیر میں کشمیریوں پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی جس کو تمام بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے اجاگر کیا ہے بھارت اور پاکستان نے کشمیری عوام سے ان کے جن حقوق کو اقوام متحدہ میں دینے کا وعدہ کیا تھا آج ان سے بھی انکار ہیں راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر دونوں حکومتوں اور وزرائے اعظم کی طرف سے سیاسی بیانات اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لیے کنٹرول لائن کے مخالف علاقے میں تو امداد کا اعلان کیا مگر اپنے علاقوں کو نظر انداز کر کے کشمیریوں کو اس قدرتی آفت کے وقت بھی سیاسی فٹبال بنا رہے ہیں تحریک کے شعبہ خواتین کی نارتھ ویسٹ سے سیکرٹری شبانہ عباسی نے برطانوی وزیر کو خواتین کی سرگرمیوں اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر بری کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے دیگر ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمانی امیدواروں کو بھی مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنانے کے لیے نارتھ ویسٹ میں خصوصی تقریب منعقد کریں گے جبکہ ہاﺅس آف کامنز میں بھی تحریکی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے کے لیے ہم خیال ساتھیوں سے ملکر کام کریں گے برطانوی وزیر نے کشمیری تنظیم کے عہدیداروں اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے ممبران پارلیمنٹ سے مسلسل رابطوں کو یہاں کے مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل میں بھی توجہ دلاتے رہنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں خصوصا وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کو کشمیری عوام کے نکتہ نگاہ سے آگاہ کریں گے جبکہ مستقبل قریب میں کشمیری نوجوانوں اور خواتین کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جبکہ یارکشائر کنزرویٹو مسلم وومن فورم کی چیئرپرسن عطرت علی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جیسن مکارٹنی ایم پی سے ملکر پروگرام ترتیب دیں گی اس موقع پر راچڈل میوڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدوار کونسلر ائین گارٹسڈ‘ اور بولٹن نارتھ ویسٹ سے پارلیمانی امیدوار جمیز ڈیلی ‘ کو بھی تحریکی وفد نے بریف کیا اور انہیں برمنگھم کے کشمیر فرنج اجلاس میں شرکت کی دعوت دی بری کے مقامی کونسلر خالد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -