قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
 یہ چیمپئن شپ 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ایونٹ میںڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ،لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ،ریلے۔ میراتھن، دوڑ ۔ ریس، ہیمرتھرو کے مقابلے شامل ہیں۔